مسلم لیگ ق اور سنی اتحادکونسل کا انتخابی اتحاد

منگل 27 نومبر 2012 17:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2012ء) پاکستان مسلم لیگ ق اور سنی اتحادکونسل کے درمیان عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا۔چوہدری شجاعت کہتےہیں ملکی مسائل کوئی تنہا حل نہیں کرسکتا،سب کومل کرساتھ چلناہوگا۔ صاحبزادہ فضل کریم کاکہنا ہےکہ دہشت گردی کی کھل کرمذمت کرنے والی دیگرجماعتوں سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات آگےبڑھائیں گے۔

فیصل آبادمیں چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے وفد نے سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیاگیا۔ ملاقات کےبعد میڈیاسےگفتگو میں چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھاکہ کوئی بھی سیاسی قوت یاجنرل ملکی مسائل تنہاحل نہیں کرسکتا۔سب کو مل کرساتھ چلناہوگا۔صاحبزادہ فضل کریم کاکہناتھاعام انتخابات میں ق لیگ کے ساتھ ملکرحصہ لیں گے۔ صاحبزادہ فضل کریم نےکہاتمام سیاسی جماعتوں سےمذاکرات کئے جائیں گے۔ مذاکرات کےدروازے سب کےلئے کھلے ہیں۔اس موقع پر چوہدری پرویزالہٰی نے کہاکہ وسیع ترسیاسی اتحادبنایائے جائےگا۔ پاکستان کودہشت گردی سے نجات اورامن کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں