پنجاب کے بے صبرے وزیر اعلیٰ نے ہمارے دورکے منصوبے ختم کئے، دانش سکول اور لیب ٹاپ جیسے منصوبے کرپشن سے بھرے ہیں ،اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرتے ہی تحلیل ہو جائیں گی ، الیکشن مقرر وقت پر ہونگے،سنی اتحادکونسل سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کے بعد اب مل کر دیگر جماعتوں سے رابطہ کریں گے ، مستقبل میں ایک بڑا سیاسی اتحاد بنناچاہتے ہیں، آگے چل کر مزید سرپرائز دیں گے،(ن) لیگ کے ساتھ کوئی چلنا پسند نہیں کرتا ،آگے بھی وہ اکیلی نظر آئے گی ، نائب وزیراعظم اور مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی کی میڈیاسے گفتگو