فیصل آباد‘ لالچی بیٹے نے جائیدادکیلئے ماں کو چھری مار کر زخمی کر دیا،علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 29 نومبر 2012 13:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 29نومبر 2012ء) فیصل آباد میں جائیداد ہتھیانے کے لیے لالچی بیٹے نے ماں کو چھری کے وار کر کے لہولہان کر دیا۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے ملزم ارشد کو پکڑ کرتھانہ صدر پولیس کے حوالے کردیا فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا زمینہ بی بی کو جگر گوشے نے ہی جان سے مارنے کی کوشش کی۔زمینہ بی بی کا گناہ صرف اتنا تھا کہ اس نے لالچی بیٹے کے نام تمام جائیداد منتقل کرنے سے انکار کیا۔ جائیداد میں ایک مکان اور زرا سی زمین شامل ہے۔بہن کے مطابق بھائی تمام جائیداد اپنے نام منتقل کرنے کے لئے دباوٴ ڈال رہا تھا۔علاقہ مکینوں نے ملزم ارشد کو پکڑ کرتھانہ صدر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں