فیصل آباد،بدبخت بیٹے نے 60 سالہ بیمار ماں کو دیکھ بھال سے تنگ آکر ذبح کر ڈالا،اہل علاقہ نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا،آلہ قتل برآمد،مقدمہ درج

ہفتہ 1 دسمبر 2012 23:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1دسمبر۔ 2012ء) فیصل آباد کے علاقے تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ مغل پورہ میں بدبخت بیٹے نے والدہ کی دیکھ بھال سے تنگ آکر اس کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مغل پورہ کے رہائشی غلام مرتضیٰ نے اپنی فالج زدہ ماں 60 سالہ سلامت بی بی جو گزشتہ کئی ماہ سے بستر مرگ پر تھیں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ سے تنگ آکر اس کا تیز دھار چھری سے گلہ کاٹ دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ،اہل علاقہ نے ملزم کو موقع پر ی قابو کر لیا ۔

پولیس تھانہ سرگودھا روڈ نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور مقتولہ کے بھائی اور ملزم کے ماموں بشیر احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کر دی جبکہ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں