فیصل آباد ،ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف کے گھر میں جشن کا سماں

پیر 3 دسمبر 2012 12:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔3دسمبر 2012ء) محمد آصف کی ورلڈ اسنوکرچیمپین بنتے ہی فیصل آباد میں ان کے گھر کے اندر اور باہر جشن منایا گیا۔ والد اور بھائیوں کا کہنا ہے کہ محمد آصف نے ان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔محمد آصف کے سر پر ورلڈ انوکر چیمپین کا تاج سجتے ہی فیصل آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر جمع شائقین بھی خوشی کے اظہار میں ایک دوسرے پر سبقت کی کوششوں میں مگن ہوگئے۔

(جاری ہے)

محمد آصف کے گھر مبارکباد دینے کے لیئے لوگ اتنی بڑی تعداد میں پہنچے کی گلی تنگ پڑ گئی۔محمد آصف کے والدین اور بھائیوں کا کا کہنا ہے کہ بیٹے نے ان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔والدہ کا کہنا ہے کہ محمد آصف کو بچپن سے جنون کی حد تک اسنوکر کا شوق ہے اور اسے گھر میں اکثر ڈانٹ بھی پڑا کرتی تھی مگر وہ اس کی کامیابی پر خوش ہیں۔محمد آصف کے گھر والوں کے ساتھ فیصل آباد کے شہری بھی چیمپیئن کے بھرپور استقبال کی تیاریاں کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں