(ن) لیگ الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل کسی کا ٹکٹ کنفرم نہیں کریگی‘ فضل کریم نے سا بق ڈکٹیٹر مشرف کی گود میں بیٹھ کر ن لیگ کی پیٹھ میں چھرا گھو نپنے والوں کے ساتھ مل کر ہماری بہت سی مشکلات آسان کر دی ہیں چوہدری برادران ہر دورے حکومت میں ذاتی مفادات کی خاطر اپنے آپ کو کسی بھی کام کے لیے پیش کردیتے ہیں وہ قوم کو صرف لال مسجد کا حساب نہیں دے سکیں گے، صوبا ئی وزیر قا نون رانا ثناء للہ خاں کی میڈیا سے گفتگو

پیر 3 دسمبر 2012 13:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔3دسمبر 2012ء) صوبا ئی وزیر قا نون رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ ابھی الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں ہوا ( ن) لیگ نے کسی کا ٹکٹ ابھی تک کنفرم نہیں ‘ قومی و صوبا ئی حلقوں سے 2سے 3نام ضرور سا منے آئے ہیں صا حبزادہ فضل کریم نے سا بق ڈکٹیٹر مشرف کی گود میں بیٹھ کر ن لیگ کی پیٹھ میں چھرا گھو نپنے والوں کے ساتھ مل کر ہماری بہت سی مشکلات آسان کر دی ہیں اب انہیں اپنی اوقات کا پتہ چل جا ئے گا آج شہر کے وسط میں واقع 25کروڑ سے زائد مالیت کا پلاٹ اسے واپس کر دیا جائے وہ ن لیگ کے گیت گا ئے گا وہ گزشتہ روز یہا ں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن شیڈول کا اعلا ن نہیں ہو جا تا اس وقت تک ٹکٹوں کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا میرے سمیت پاکستان بھر میں تا حا ل کسی کی ٹکٹ کنفرم نہیں ہوئی پا کستان بھر سے ہر صوبائی اور قومی حلقوں سے 2سے3نام ضرور آئے ہیں اسی طرح فیصل آباد سے چند حلقے ہیں یہاں سے زیادہ نام آئے ہیں فیصلہ قیادت نے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ فضل کریم نے مشرف کی گود میں بیٹھ کر چھرا گو نپنے والوں سے اتحاد کرکے ہما ری بہت سی مشکلات آسان کر دی ہیں جس چوہدری برادران ہر دورے حکومت میں ذاتی مفادات کی خاطر اپنے آپ کو کسی بھی کام کے لیے پیش کردیتے ہیں چا ہے وہ ملک کے خلاف ہی کیوں نہ ہو وہ قوم کو صرف لال مسجد کا حساب نہیں دے سکیں گے اسی طرح صا حبزادہ فضل کریم نے بھی ذاتی مفاد کو مد نظر رکھا اور سپریم کورٹ کے حکم پر شہر کے وسط میں 25کروڑ سے زائد ما لیت کا پلاٹ لیز کینسل ہونے پر ن لیگ کا ساتھ چھوڑدیا انہوں نے کہا کہ چو ہدری برادران اور فضل کریم کا اتحاد مطلب پرستوں کا اتحاد ہے کسی بھی وقت یہ مفاد پرست عناصر الگ الگ ہو جا ئیں گے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن کڑ نے والے اس مطلب پرست کو ذاتی حیثیت سے الیکشن لڑ کر اپنی اوقات کا پتہ چل جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں