توہین قرآن کیس‘عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی

جمعرات 6 دسمبر 2012 18:50

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء)تحصیل سمندری میں عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد اکرم کو عمر قید کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

تھانہ مرید والا کے مقدمہ نمبری 372/11 بجرم 295/B کے ملزم محمد اکرم ولد ساکن 196 گ ب قوم دیندار نے 20-9-11 کو گاؤں ہذا کے قبرستان میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی جس کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔جمعرات کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج چوہدری محمد اقبال گورائیہ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد اکرم کو عمر قید کی سزا سنائی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں