اصغر خان کیس کے فیصلے نے نقاب اتار دیئے ، وزیراعظم،

ہفتہ 8 دسمبر 2012 17:55

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔8دسمبر۔ 2012ء) وزیراعظم راجہ پرویز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا صدر آصف زرداری جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے محترمہ کی لاج رکھتے ہوئے جمہوریت کے پرچم کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا مخالفیں کے لئے چلینج ہے کہ وہ کسی کارکن کو وزیراعظم بنا کر دیکھائے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کارکنوں سے خطاب میرے لئے باعث فخر ہے کیونکہ میرا تعلق بھی مڈل کلاس سے ہے۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے کہ اس کا ایک کارکن وزیراعظم ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا اصغر خان کیس کے فیصلے نے نقاب اتار دیئے ہیں . مشرف نے کہا تھا کہ نواز شریف کو نہیں آنے دونگا لیکن محترمہ نہ صرف خود پاکستان آئیں بلکہ نواز شریف کو بھی ساتھ لے کر آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا صدر نے حکمت عملی سے آمر کو نکالا کیونکہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے تھے اور محترمہ کے منشور کی لاج رکھتے ہوئے جمہوریت کے پرچم کو بلند کیا۔

وزیراعظم نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد آصف کو جنہوں نے اسنوکر ورلڈ کپ چمپئن جیتنے پر پاکستان کا نام روشن کیا کو مبارکباد دی اور پندرہ لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا محمد آصف پاکستان کے کسی شعبے میں ملازمت کا کہے گا اسے وہاں پر ملازمت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہم نے گندم کی امدای قیمت بڑھا کر کسان کو اس کی پیدوار کا صیح حق دیا اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے مزید اسکمیں لائیں گے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں