ریلوے کے مخدوش حالات کے باوجود پہیہ رواں دواں رکھنے کا سہرا افسران نہیں مزدوروں کے سر ہے‘ ڈیزل بحران کے باوجود کسی ٹرین کو رکنے نہیں دیا‘بحران کے باوجود محکمہ کی بحالی کیلئے کام کرنے والے مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں،ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ڈویژن فرخ تیمور غلزئی کی فیصل آبادریلوے اسٹیشن پر میڈ یا سے بات چیت

بدھ 12 دسمبر 2012 17:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12دسمبر۔ 2012ء) ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن فرخ تیمور غلزئی نے کہا ہے کہ ریلوے کے مخدوش حالات کے باوجود پہیہ رواں دواں رکھنے کا سہرا افسران نہیں مزدوروں کے سر ہے‘ڈیزل بحران کے باوجود کسی ٹرین کو رکنے نہیں دیا‘بحران کے باوجود محکمہ کی بحالی کیلئے کام کرنے والے مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وہ گزشتہ روز فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریل کے پہیے کو چلا نے کے لیے اس کے مزدور نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قا بل تحسین ہے ریلوے کے مزدوروں کے بغیر ہم کسی کا م کے نہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے آج ریل کا پہیہ روا ں دواں ہے انہوں نے کہا کہ ریلوے میں ڈیزل کا بحران بد ستور مو جود ہے مگر کو ئی ٹرین ڈیزل کی وجہ سے نہیں رکی کرا چی سا نحہ کے بعد ریلوے میں جو بحران آیا اس پر قابو نہیں پا یا جا سکا اس کے با وجود انتہا ئی مشکل حالات میں ریل کا پہیہ رواں دواں رکھنا ریلوے کی پوری ٹیم کی کار کر دگی کا منہ بولتا ثبوت انہوں نے کہا کہ اس ڈویژن کے چند مسا ئل ایسے ہیں جب کو ہنگا می بنیادوں پر حل کیا جائے گا دریں ثنا ریلوے پرائم یو نین کے مرکزی ڈپٹی ارگنا ئزر خا لد محمودچو ہدری نے ڈی ایس لا ہور ڈویژن کو پہلی مرتبہ فیصل آباد آنے پر خوش آمدید کہا اور اسٹیشن کے مسا ئل سے آگاہ کیا اور ڈی ایس کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں