ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے اربوں روپے مالیت کے برآمدی آرڈرز خطرے میں پڑ گئے، ہڑتال سے ملک قیمتی زرمبادلہ سے محروم ہوگیا،چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اصغر علی کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 12 دسمبر 2012 20:45
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ہڑتال کے باعث برآمدی سامان سے بھرے تقریباً دس ہزار کنٹینرز اس وقت مختلف شاہراہوں پر کھڑے ہیں اور ان میں موجود سامان خراب ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کنٹینرز کی بروقت ترسیل نہ ہونے سے کرسمس سیزن کیلئے برآمدی آرڈرز کی تکمیل ناممکن ہو چکی ہے جس سے ناصرف بھاری نقصان کا خطرہ ہے بلکہ عالمی مارکیٹ میں ملکی تشخص بھی خراب ہو رہا ہے۔انھوں نے واضع کیا کہ برآمدی مال کی ہوائی ترسیل پر اخراجات کی زائد شرح کی وجہ سے سمندری راستے کو تجارت کیلئے فوقیت دی جاتی ہے مگر ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے بحری راستے سے بھی سامان کی ترسیل ناممکن ہو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دسویں روز میں داخل ہونے کے باوجود ابھی تک ارباب اختیار کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات کا نا ہونا حکومتی عدم دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔اصغر علی نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت پہلے ہی بجلی اور گیس کی قلت کے باعث مشکلات کا شکار ہے اور پیداواری عمل کم ہوکر صرف 30 فیصد ہو چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت میں وقت کو خاص اہمیت حاصل ہے اور برآمدی سامان کی بروقت عدم ترسیل جہاں بھاری نقصان کا باعث بنتی ہے وہیں عالمی مارکیٹ میں ملک کی نیک نامی بھی متاثر ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی خریدار پاکستان کو چھوڑ کر دوسرے ممالک سے تجارتی روابط استوار کر رہے ہیں اور ملکی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے۔پی ٹی ای اے کے چیئرمین نے سوئی گیس حکام کی جانب سے فیصل آباد ریجن کی صنعتوں کو دیگر ریجنز کے مقابلے میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر بھی شدید تنقید کی اور اسے ایک امتیازی عمل قرار دیا۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل اور ساتھی کو زخمی کردیا
ایف ڈی اے نے خدمت مرکز کے ذریعے گزشتہ 4 سال میں 2906 درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا
کمشنر فیصل آباد سے قازقستان کے سفیر مسٹر یرزہان کسٹافن کی ملاقات
ذیابیطس کا مرض ملک میں تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے، قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشیں انتہائی ناگزیر ہیں ۔ ..
وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام فیصل آباد کے2160 مرد وخواتین عازمین حج کیلئے تربیتی اجلاس کا انعقاد،تمام ..
محکمہ زراعت نے گندم کے معیاری بیج کی تیاری کیلئے ضروری سفارشات جاری کردیں
جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں واہڈیاں میلہ30 اپریل کو منعقد ہوگا
بہتر موسمی حالات کے باعث زیادہ تعداد میں پھل حاصل ہونے کا امکان ہے،ماہرین اثمار
فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پولٹری فارمنگ میں پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن
گندم سٹور کرنے سے قبل سپرے کرکے گوداموں کو 48 گھنٹوں کیلئے ہوا بند رکھنے کامشورہ
اروی کی فصل پر دیمک کے حملہ کا خدشہ،کاشتکاروں کو سپرے کی ہدایت
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف