فیصل آباد، انڈسٹریز کو گیس کی سپلائی غیرمعینہ مدت کیلئے بند،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کو صرف دو دن کی دیہاڑی مل سکی، احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع

اتوار 23 دسمبر 2012 15:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23دسمبر۔ 2012ء) فیصل آباد میں انڈسٹریز کو48 گھنٹوں کی فراہمی کے بعد ایک مرتبہ پھر گیس کی سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی ہے جس کے باعث پیداواری عمل مکمل طور پر رک چکا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں مزدور بھی بیروزگار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صنعتوں کو چودہ یوم کی بندش کے بعد جمعرات کی شام سے گیس کی سپلائی دو روز کے لیے بحال کی گئی جس سے صنعتی پہیہ چل تو پڑا مگر گیس کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے مالکان کو توانائی کے متبادل ذرائع بھی استعمال کرنے پڑے۔

صنعتوں کو صرف48گھنٹے گیس فراہمی کے بعد ایک بار بھر غیر معینہ مدت کیلئے سپلائی بند کر دی گئی ہے۔گیس بحالی سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کو صرف دو دن کی دیہاڑی ہی مل سکی۔صنعتی مالکان اور مزدوروں نے گیس بندش کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع کر دیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں