عام انتخابات کاالتواء ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ، مقررہ وقت پر انتخابات ہی ملک کو درست سمت کی طرف لے جاسکتے ہیں،موجودہ حالات میں بڑھتے ہوئے بحرانوں کا راستہ روکنا ضروری ہو چکا ہے، عوام اپنے نمائندے منتخب کرتے ہوئے وقار اور معیار کا خیال ضرور رکھیں،جھوٹے وعدوں نے ملک و قوم کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، آزمائی ہوئی پارٹیوں کو بار بار آزمانا دانش مندی نہیں ہے،چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ کاجلاس سے خطاب

بدھ 26 دسمبر 2012 20:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26دسمبر۔ 2012ء) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کاالتواء ملک کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔ مقررہ وقت پر انتخابات ہی ملک کو درست سمت کی طرف لے جاسکتے ہیں ۔موجودہ حالات میں بڑھتے ہوئے بحرانوں کا راستہ روکنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے عوام اپنے نمائندے منتخب کرتے ہوئے وقار اور معیار کا خیال ضرور رکھیں ۔

جھوٹے وعدوں نے ملک و قوم کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔ آزمائی ہوئی پارٹیوں کو بار بار آزمانا دانش مندی نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار نے پاکستان نیشنل مسلم لیگ سیکرٹریٹ جناح کالونی میں پارٹی کارکنوں اور عہدایداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو بھکاری بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انڈسٹری اور کھیت ویران ہونے کی وجہ سے لاکھوں مزدور ‘ کسان فاقہ کشی کا شکار ہو اپنی سانسیں برقرار رکھنے کے لئے زکواة ‘ صدقات اور خیرات لینے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

نفسانفسی کا یہ عالم شدت اختیار کرتا چلا جارہا ہے آج لوگ صرف اپنی بھوک مٹانے کے لئے شادی بیاہ اور ختم قل شریف میں کھانا کھانے اور چنے لیتے جاتے ہیں ۔ یہ کیسی ستم ظریفی اور ظلم کی انتہائی ہے کہ حکمرانوں کو قوم کی حالت پر رتی بھر بھی رحم نہیں آتا ۔ پونے پانچ سال گزر کے بعد بھی حکمرانوں سے رحم کی توقع کرنا احمقوں کی جنت میں بسنے کے مترادف ہو گا ۔

ہم برسراقتدار آکر افہام و تفہیم سے کالاباغ ڈیم سمیت 100 زائد ڈیمز تعمیر کرکے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور زراعت کے شعبے کے مسائل پرحکومت کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہی ہے اوراگر ٹیکسٹائل انڈسٹریز اور زراعت پر زیادہ سے زیادہ پر توجہ اور مراعات دی جائیں تو یقینا وطن عزیز ترقی یافتہ ممالک میں صف میں شامل ہو سکتاہے ۔اس طرح ملک سنگین بحرانوں کے علاوہ بے روز گاری کے سونامی سے بھی بچ سکتا ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں