طاہر القادری کی کارکنوں کو 14جنوری کے عوامی مارچ کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت ، انتظامات اور ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کیلئے 100سے زائد کمیٹیاں قائم ، حکومت کے پا س مارچ کو روکنے کاواحدراستہ تمام سٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لیکر نگران سیٹ اپ کا قیام ہے ، ڈاکٹر طاہر القادری کاتحریک منہاج القرآن کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب

بدھ 26 دسمبر 2012 21:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26دسمبر۔ 2012ء) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں کو مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 14جنوری کے اسلام آبادکی طرف مارچ کی تیاریوں کی ہدایت کردی ،عوامی مارچ کے انتظامات اور ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کیلئے 100سے زائد کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں۔وہ بدھ کوتحریک منہاج القرآن کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس14 جنوری کے عوامی مارچ کو روکنے کاواحدراستہ 10جنوری سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لے کر نگران سیٹ اپ کا قیام ہے ،نگران حکومت کے مینڈٹ میں آئینی شقوں کے مطابق انتخابی اصلاحات کے بعد 90دن کے اندر انتخابات ہوں۔ انہوں نے عوام پاکستان ،اندرون اور بیرون ملک تنظیمات اور کارکنان کو 23دسمبر کے تاریخی اجتماع کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور 14جنوری کے عوامی مارچ کی تیاریاں بھر پور انداز میں کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی مارچ کے انتظامات اور ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کیلئے 100سے زائد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔عوامی مارچ کی کمیٹیوں کے سربراہ شیخ زاہد فیاض ہو ں گے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے 23دسمبر کے اجتماع میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت پر شیخ زاہد فیاض کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 23دسمبر کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم تبدیلی کیلئے نکل پڑی ہے ۔ 14جنوری کے عوامی مارچ میں 23 دسمبر کا ریکارڈتوڑ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں