فیصل آباد،بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف آل پاکستان ملز ایسو سی ایشن اور ہزاروں پاور لومز ورکرز کا مشترکہ احتجاج توڑ پھوڑ ساہیا والا موٹر وے انٹر چینج بند دھرنہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی سخت سردی اور بوندا با ندی میں سینہ کو بی، حکومت نے اگر 30 دسمبر تک بجلی اور گیس کی بندش کو ختم نہ کیا تو 31دسمبر کو پورا شہر سیل کر دیں گے، اس کے بعد سول نا فرما نی کی تحریک شروع ہو گی بیوی بچو ں سمیت اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، احتجاجی دھرنے ریلی سے مقررین کا خطاب

جمعہ 28 دسمبر 2012 22:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28دسمبر۔ 2012ء) بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف آل پاکستان ملز ایسو سی ایشن اور ہزاروں پاور لومز ورکرز کا مشترکہ احتجاج توڑ پھوڑ ساہیا والا موٹر وے انٹر چینج بند دھرنہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی سخت سردی اور بوندا با ندی میں سینہ کو بی حکومت نے اگر 30 دسمبر تک بجلی اور گیس کی بندش کو ختم نہ کیا تو 31دسمبر کو پورا شہر سیل کر دیں گے اس کے بعد سول نا فرما نی کی تحریک شروع ہو گی بیوی بچو ں سمیت اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف آل پاکستان ملز ایسو سی ایشن اور ہزاروں پاور لومز ورکرز کا مشترکہ احتجاج کھڑڑیا نوالہ میں توڑپھوڑ ساہیا نوا لہ انٹر چینج کئی گھنٹے بند انٹر چینج پر دھرنہ اس موقع پر آل پا کستان ملز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں اور لیبر یو نین کے عہدیداروں کا خطاب مقررین نے احجاجی ریلی اور دھرنے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مرکزی حکومت ایک منصوبے کے تحت پنجاب کی انڈسٹری کو تباہ کر رہی ہے اور پنجاب کے حصے کی بجلی اور گیس سندھ کی انڈسٹری کو دے رہی ہے پنجاب بھر میں بڑی فیکٹریوں اور ملوں کے بجلی اور گیس کے کنکشن زبردستی منقطع کر دیے گئے جس کی وجہ سے 5لا کھ سے زائد پاور لومز ورکر ز ہزارو ں اس شعبے سے وابستہ مزدور اور روزانہ اْجرت پر کا م کر نے والے مزدور بے روز گار ہو گئے مقررین نے کہا کہ پنجاب اب جاگ چکا ہے اپنے ساتھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک برداشت نہیں کرئے گا مختلف لیبر یو نین کے نما ئندونے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر مزدوروں کی ماں ہے اور پاورلومز ورکرز اور اس شعبے میں کام کر نے والے دیگر لا کھوں افراد اس شعبے سے زیادتی ہر گز برداشت نہیں کر یں گے اور اپنے حق کے لیے آخری حد تک جا ئیں گے مقررین نے کہا کہ حکو مت ہو ش کے نا خن لے لا کھوں مزدوروں کو اپنے بیو ی بچوں سمیت خود کشیوں پر مجبور نہ کرئے ہزاروں مزدور سخت سردی اور ہلکی بوندا باندی میں حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی انتہائی گندی گا لیوں سمیت سینہ کو بی کر تے رہے اس موقع پر آل پاکستان ملز ایسو سی ایشن اور لیر یو نین نے مشترکہ اعلانیہ جاری کر تے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سے وابستہ مختلف تنظیمیں 31دسمبر کو مشترکہ احتجاج کر یں گی اور پورے شہر سمیت ٹرانسپورٹ کا پہیہ جا م کر دیں گے اگر پھر بھی حکومت کے کا نوں پر جوں نہ رینگی تو پھر سول نافرما نی کی تحریک چلا یں گے سوئی گیس بجلی کے بلز بنکوں کا مارک اپ اور ای او بی آئی کی رقوم ادا نہیں کر یں احتجاج کا دائر ہ وسیع کر تے ہو ئے اسلام آباد کی طرف مارچ کر یں گے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں