پنجاب میں نویں روزبھی صنعتوں کی بجلی بند

اتوار 30 دسمبر 2012 14:42

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔30دسمبر۔ 2012ء) پنجاب میں نویں روز بھی صنعتوں کی بجلی بند رہی، کام ٹھپ ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے، صنعت کاروں نے بجلی کی کمپنیوں پر قبضے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں صنعتوں کو بجلی کی بندش کا معاملہ سنگین ہوگیا، صنعتکاروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر پیر تک بجلی بحال نہ ہوئی تو لاکھوں مزدور اور فیکٹری مالکان پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے دفاتر کاکنٹرول حاصل کر لیں گے۔

صنعتوں کو بجلی نویں روز بھی بند ہے، کام ٹھپ ہونے سے لاکھوں مزدور بے روز گار ہوگئے ہیں۔جمعے کے روز وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے صدر کی ہدایت پر صنعتکاروں سے ملاقات کی تھی اور یقین دہانی کرائی کہ پیر سے بجلی بحال کر دی جائے گی، ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کی بندش سے برآمدات میں پچیس فیصد تک کمی کا امکان ہے جس سے معاشی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں