فیصل آباد‘کھڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی کار پرفائرنگ ، 3 افراد جاں بحق، ملزمان فرار

بدھ 9 جنوری 2013 12:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 9جنوری 2013ء ) فیصل آباد کے علاقے کھڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی کار پرفائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس کے مطابق کھڑیانوالہ کے چک تھلاہی میں پرانی دشمنی پر مسلح ملزمان نے کار پر اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیں اور رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں