فیصل آباد‘ مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ‘ 2 مسافر زخمی

بدھ 9 جنوری 2013 14:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 9جنوری 2013ء) فیصل آباد سے شیخوپورہ جانے والی مسافر وین کا گیس سلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا‘ ڈرائیور کر ڈرائیور جاں بحق‘ 2 مسافر شدید زخمی‘ ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘ گاڑی میں موجود مسافروں نے مشکل سے اپنی جان بچائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو فیصل آباد میں شیخوپورہ روڑ پر مسافر ویگن میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، ڈرائیور جھلس کر ہلاک جبکہ 2 مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیخوپورہ روڑ ملت چوک پر ایک مسافر ویگن کا گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ لگی۔ آگ لگنے سے وین کا ڈرائیور محمد نعیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود 2 مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں