بھارت کے خلاف سیریز جیت کر خوش ہیں،آخری ون ڈے میں مین آف دی میچ نہ دئیے جانے کا کوئی دکھ نہیں،کرکٹ اکیڈمی کی خاطرفنڈز اکٹھے کرنے کے لئے انہیں گھر گھر بھی جانا پڑا تو ضرور جائیں گے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 جنوری 2013 18:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10جنوری۔2013ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز جیت کر خوش ہیں،آخری ون ڈے میں مین آف دی میچ نہ دئیے جانے کا کوئی دکھ نہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز میں انہیں اچھا کھیل پیش کرنا تھا جو کردیا،سیریز جیتنے پر وہ اور پوری ٹیم بہت خوش ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سعیداجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کے لئے وزیراعظم نے 10 کروڑ روپے فنڈ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے انہیں گھر گھر بھی جانا پڑا تو ضرور جائیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں