فیصل آباد کے تاجروں نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا،لانگ مارچ کاروباری زندگی پر حملہ ہے موجودہ ملکی حالات ایسے دھرنوں کے متحمل نہیں، تاجر رہنما

جمعہ 11 جنوری 2013 19:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11جنوری۔2013ء) فیصل آباد کے تاجروں نے تحریک منہاج القران کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا اور اسے کاروباری زندگی پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ موجودہ ملکی حالات ایسے دھرنوں کے متحمل نہیں۔فیصل آباد شہر کی کاروباری زندگی سے پنجاب ایک ایک بڑا حصہ جڑا ہے۔

(جاری ہے)

توانائی بحران سے تنگ صنعتکار اور تاجر بمشکل روز مرہ کے اخراجات چلانے پر مجبور ہیں مگر لانگ مارچ کے اعلان نے تو ان کی نیندیں ہی اڑا دی ہیں۔

فیصل آباد کی تمام تجارتی تنظیموں نے لانگ مارچ کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔تحریک منہاج القرآن کی جانب سے تاجروں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جسے یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات ایسے دھرنوں کے متحمل نہیں۔ توانائی بحران، مہنگائی، بے روزگاری،لا قانونیت اور دہشت گردی جیسے ایشوز کو چھوڑ کر غیر واضح سیاسی ایجنڈے کے لئے لانگ مارچ میں شرکت ایک بڑی سازش کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں