رینٹل پاور وزیر اعظم کی گرفتاری سپریم کورٹ کا فیصلہ حق سچ کی فتح ہے قوم کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کے لیے فوری عام انتخابات چاہتی ہے آئندہ انتخابات میں عوام قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے، اگر وزیر اعظم نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ نہ دیا تو تحریک انصاف لانگ مارچ سے گریز نہیں کرے گی،مرکزی وائس چیئرمین تحریک انصاف پاکستان شاہ محمود قریشی کی لاہور میں فیصل آباد کے کارکنوں سے بات چیت

بدھ 16 جنوری 2013 19:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جنوری۔2013ء) مرکزی وائس چیئرمین تحریک انصاف پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رینٹل پاور وزیر اعظم کی گرفتاری سپریم کورٹ کا فیصلہ حق سچ کی فتح ہے قوم کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کے لیے فوری عام انتخابات چاہتی ہے آئندہ انتخابات میں عوام قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے ۔

اگر وزیر اعظم نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ نہ دیا تو تحریک انصاف لانگ مارچ سے گریز نہیں کرے گی تحریک انصاف ہی وہ ملک کی واحد جماعت ہے جو اس وقت ملک کے18کروڑ عوام کی تر جما نی کرتی ہے اور ملک وقوم کو بحرانوں سے نکا لنے کی صلا حیت رکھتی ہے تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں تاریخی کا میا بی حا صل کرے گی اور قائد عمران خان ہی ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو نگے ۔

(جاری ہے)

وہ لاہور میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما شہزا د یونس شیخ کے ہمراہ ملنے والے کارکنوں سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پر دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مارکرکے ملک کو کنگال کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس ملک کی ڈوبتی ہوئی ناؤ کو پارلگا کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام وطن اور ضمیر فروش حکمرانوں کا محاسبہ کریں گے موجودہ ملکی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری پیپلزپارٹی اور نوازلیگ پر عائد ہوتی ہے متوسط طبقہ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری کو پور اکرنا ہوگا اور صدق دل سے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے میں مدد کرنی ہو گی تاکہ ملک سے کرپشن،بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا جاسکے۔قائد اور قومی ہیرو عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کر دے گی جبکہ موجودہ حکمرانوں نے دہشت گردوں اور امریکہ کو فری ہینڈ دے رکھا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں