32 ویں جونیئر انڈر 21 قومی ہاکی چیمپئن شپ 29 جنوری سے 7 فروری تک ہاکی سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی جائیگی

جمعرات 17 جنوری 2013 13:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 17جنوری 2013ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 32 ویں جونیئر انڈر 21 قومی ہاکی چیمپئن شپ 29 جنوری سے 7 فروری تک ہاکی سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا  جونیئر ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوگی۔ فیڈریشن کے مطابق یکم جنوری 1992 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں