فیصل آباد ، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حساس ادارے کے باہر بم دھماکہ کرکے 24افراد کو ہلاک کرنے والے ملزم 48 مرتبہ سزائے موت 140 سال قید اور 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ملزم کا ساتھی بری

جمعرات 17 جنوری 2013 21:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جنوری۔2013ء) فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دو سال قبل فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر بم دھماکہ کرنے والے ملزم عثمان کو 48 مرتبہ سزائے موت 140 سال قید اور 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،عدالت نے ملزم کے ساتھی عبدالرحمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو یہاں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج مسعود ارشد نے فیصل آباد حساس ادارے کے قریب بم دھماکہ کرنے والے ملزم عثمان کو 48مرتبہ سزائے موت 140 سال قید اور 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

عدالت نے اس کے ساتھ عبدالرحمان کو بری کر دیا ۔ ملزم عثمان نے 8ماچ 2011ء کو آئی ایس آئی کے دفتر کے قریب بم دھماکہ کیا تھا جس میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 80 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے ۔ملزم عثمان کار میں رکھے گئے بم کوریموٹ سے اڑا کر بھاگ رہا تھا کہ ایک پولیس والے نے خاتون کی نشاندہی پر ریل بازار کے باہر سے اسے پکڑ لیا تھا ۔دہشتگردی کی عدالت نے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے ملزم کو سزا کا حکم سنایا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں