پنجاب میں سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے کلاس رومز میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی

اتوار 20 جنوری 2013 20:48

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20جنوری۔2013ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے کلاس رومز میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی اس سلسلے میں ڈی پی آئی پنجاب کی طرف سے لیٹر نمبری 185/DPIتمام ای ڈی اوز ایجوکیشن کو جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں تمام سکول پر سربراہان اور مانیٹرنگ ٹیموں کو پابند بنایا جائے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کلاس رومز میں استاتذہ کو چیک کریں اور جو ٹیچر کلاس روم میں موبائل فون کا استعمال کرے اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اس حوالے سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ ٹیچرز کی طرف سے کلاس رومز میں پیریڈ پڑھانے کے دوران موبائل فون کے استعمال سے تدریسی تسلسل ٹوٹ جاتا ہے اوربعض ٹیچرز کلاس رومز میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکثروبیشتر موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں جس سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی آئی کی طرف سے جاری لیٹر میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سکول سربراہان اور مانیٹرنگ ٹیموں کے ارکان کی کل 21جنوری سے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی ٹیچر کلاس روم میں موبائل فون استعمال نہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں