فیصل آباد‘ نامعلوم افراد نے سابق منگیتر سمیت تین بہنوں کے اغوا کے شبہ میں نوجوان کی زبان کاٹ ڈالی،نوجوان کی زبان کاٹنے کے شبہ میں ذوالفقار اور اسکے بیٹے وسیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں ،سٹی پولیس

ہفتہ 26 جنوری 2013 13:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26جنوری 2013ء ) فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے سابق منگیتر سمیت تین بہنوں کے اغوا کے شبہ میں مبینہ طور پر 24 سالہ نوجوان کو اغوا کے بعد اسکی زبان کاٹ کر سڑک پر پھینک دیا، زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق غلام محمد آباد کا رہائشی محمد آصف دو روز قبل گھر سے لاپتہ ہوا گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اسکی زبان کاٹ کر اسے ائیر پورٹ جھنگ روڈ پر چھوڑ دیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں متاثرہ نوجوان کی بہن نے الزام لگایا کہ نامعلوم افراد نے مبینہ طورپر اسکے بھائی کو اغوا کر کے اسکی رہائی کیلئے 5 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور تاوان نہ ملنے پر اسکی زبان کاٹ کر سڑک پر پھینک دیا، جبکہ سٹی پولیس کے ترجمان کے مطابق نوجوان نے اپنی سابقہ منگیتر سمیت ذوالفقار نامی شخص کی تین بیٹیوں کو اغوا کیا تھا اور انتقامی طور پر نوجوان کی زبان کاٹنے کے شبہ میں ذوالفقار اور اسکے بیٹے وسیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں