فیصل آباد‘گھریلوناچاقی پر شوہر نے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کر لی، دلخراش واقعہ کھڑیانوالہ کے چک نمبر 109 میں پیش آیا، پھل فروش قاسم اور اس کی بیوی آسیہ کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ رات بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے بیوی اور بچوں کو مار ڈالنے کے بعدخود کوبھی مار لی، صبح سویرے واقعہ کا علم ہونے پر اہل علاقہ نے پولیس کواطلاع دی ،قاسم اور آسیہ نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی اور اسے بیوی کے کردار پر شک تھا،ایس ایس پی آپریشن صادق ڈوگر

منگل 29 جنوری 2013 13:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 29جنوری 2013ء ) فیصل آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کر نے کے بعد خودکشی کر لی۔ منگل کو ایس پی آپریشن فیصل آباد صادق ڈوگر کے مطابق یہ دلخراش واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقہ کھڑیانوالہ کے چک نمبر 109 میں پیش آیا۔ پھل فروش قاسم اور اس کی بیوی آسیہ کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس پر قاسم نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے اپنے بیوی آسیہ پانچ بچوں آصف، مریم، علی رضا، ریاض اور عائشہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ صبح سویرے واقعہ کا علم ہونے پر اہل علاقہ نے پولیس کواطلاع دی۔ رشتہ رادرں کے مطابق قاسم اور آسیہ نے پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس نے بھی واقعہ کو گھریلو لڑائی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی اور اسے بیوی کے کردار پر شک تھا۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں