لکی مروت:شہید جوانوں کی تدفین کا سلسلہ جاری

اتوار 3 فروری 2013 15:46

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔3فروری۔ 2013ء) لکی مروت میں شہید اہلکاروں کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے، شہید حوالدار عارف فیصل آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیئے گئے۔شہید عارف کی نماز جنازہ میں افسران اور اہل علاقہ کی بڑی شرکت شریک ہوئی۔ فوجی جوان انورعلی راہوکے جسد خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ مٹیاری میں ان کے آبائی گاؤں دائم راہو میں تدفین کے لئے پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد فوجی ہیڈکوارٹر سے سلامی کیلئے جوانوں کا دستہ گاوں دائم راہو پہنچ گیا ہے۔ سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں لکی مرت میں دھشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوان علی گل خالدی کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں آرمی کیمپ پرگزشتہ روز حملے کے بعد سیکیورٹی سخت ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔آرمی کیمپ پر حملے میں تیرہ فوجی جوان شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں بارہ شدت پسند مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں