فیصل آباد، لاہورکے رہائشی خاوند نے روٹھ کرمیکے بیٹھی بیوی وتین کمسن بچوں کو قتل کردیا،واردات کے بعدملزم کی خودکشی ،فائرنگ سے ملزم عامرعبداللہ کے ایک بیٹے سمیت تین افراد زخمی ،واقعہ کے بعدعلاقے میں خوف وہراس، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈہسپتال منتقل

اتوار 10 فروری 2013 19:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10فروری۔ 2013ء) فیصل آبادکے تھانہ بٹالہ کالونی کی حدود میں واقعہ یاسین آبادکے علاقے میں لاہورکے رہائشی عامرعبداللہ نے روٹھ کرمیکے بیٹھی بیوی اورتین کمسن بچوں کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی،فائرنگ سے عامرعبداللہ کے ایک بیٹے سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ،واقعہ کے بعدعلاقے میں خوف وہراس،پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے تمام لاشیں الائیڈہسپتال منتقل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل لاہورکے رہائشی عامرعبداللہ کی بیوی گھریلوناچاکی پرروٹھ کربچوں کے ہمراہ فیصل آبادمیں اپنے میکے آگئی تھی اتوارکو عامرعبداللہ بیوی یچوں کولنے کیلئے اپنے سسرال آیااوردوپہرکوجب سب چھت پربیٹھ کھاناکھارہے تھے تواس دوران عامرعبداللہ نے اچانک پستول نکال کرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی فرح،دس سالہ بیٹے ابوبکر،آٹھ سالہ عمار،پانچ سالہ نمرہ موقع پرہلاک جبکہ ایک بیٹاچھ سالہ انزلہ ،برادرنسبتی عرفان اورمقتولہ فرح کی کزن آمنہ شدیدزخمی ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

واردات کے بعدملزم نے اپنے سرمیں گولی مارکرخودکشی کرلی۔واقعہ کے بعدتھانہ بٹالہ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئی ا ورلاشیں الائیڈہسپتال منتقل کیں جبکہ زخمیوں کوفوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں چھ سالہ انزلہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں