فیصل آباد ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلا کی دوسرے روز بھی ہڑتال

جمعرات 21 فروری 2013 11:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2013ء) فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لیے آج دوسرے دن بھی وکلا فیصل آباد، سرگودھاسمیت دیگر علاقوں میں ہڑتال کر رہے ہیں۔ صبح سے ہی وکلاءاور سول سوسائٹی نے سول، سیشن ججز کی عدالتوں کے علاوہ دیگر دفاتر میں سے ملازمین و افسران کو نکال کر دفاتر کی زبردستی تالہ بندی کر دی۔

(جاری ہے)

وکلاءتحریک کے سلسلے میں سیشن کورٹ کے گیٹ کے سامنے احتجاجی جلسہ ہوا جس میں خوشاب، بھکر، میانوالی،سرگودھا کے وکلاءسمیت تاجروں و سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اب ہائی کورٹ بنچ بن کر رہے گا اسے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہور میں مذاکرات نہیں کریں گے بلکہ انہیں سرگودھا آ کر ہائیکورٹ بنچ کے قیام کا اعلان کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں