فیصل آباد،ڈکیتی میں مزاحمت پر تاجر قتل، ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا

جمعرات 21 فروری 2013 12:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 21فروری 2013ء ) فیصل آبادمیں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پرتاجر کو گولی ماردی گئی، ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی بھی مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیپلزکالونی کے علاقے میں دوموٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے تاجر محمد شفیق کی کار کو روک لیا اورمزاحمت پرفائرنگ کر دی جس سے محمد شفیق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق گولی محمد شفیق کے سر سے آر پار ہو کر اس کے پیچھے کھڑے شخص کو بھی جا لگی اور وہ بھی ہلاک ہوگیا۔ ایس پی مدینہ ٹاو ن طاہر مقصود کے مطابق مرنے والادوسرا شخص ڈاکو معلوم ہوتا ہے جو اپنے ساتھی کی گولی سے مارا گیا ، اس کی شناخت شاہد سکنہ کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں