چیف الیکشن کمشنر امیدواروں پراتنی شرائط لگائیں جو پوری ہوسکیں، ایسا نہ ہوکہ وہ خود ان شرائط کی زد میں آجائیں، نگران وزیراعظم حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے بنے گا تمام چھوٹی بڑی سیاسی پارٹیاں قبول کریں گی ،گوادر پورٹ چین کے حوالے کرنا اچھا فیصلہ ہے،امریکہ اوربھارت کوتکلیف نہیں ہونی چاہیے، جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کی میڈیاسے گفتگو

جمعہ 22 فروری 2013 23:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22فروری۔2013ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم اتنی ہی شرائط امیدواروں پر لگائیں جو پوری ہوسکیں ایسا نہ ہوکہ وہ خود ان شرائط کی زد میں آجائیں، نگران وزیراعظم حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے بنے گا جسے تمام چھوٹی بڑی سیاسی پارٹیاں قبول کریں گی۔

وہ جمعہ کو فیصل آباد کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فوج نے گذشتہ روز بیان دیا کہ الیکشن بروقت ہوں گے، تمام تحفظات دور کردئیے گئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ 28 فروری کو اسلام آباد میں طالبان کی طرف سے مذاکرات کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر باہمی مشاورت کیلئے قومی راہنماؤں کو دعوت دی ہے تاکہ تمام قومی سیاستدانوں کو اعتماد میں لے کر بات کی جائے۔

(جاری ہے)

قطر میں ہونے والے مذاکرات میں میں شامل تھا اور نہ ہی اس مقصد کیلئے وہاں گیا ہوں مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے اسلام آباد و دیگر شہروں میں لگنے والے تھیٹر کا حصہ نہیں بنیں گے ہم سنجیدہ سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ چین کے حوالے کرنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔ چین شاہراہ ریشم بحال کرے گا اور اس سے پاکستان کی تجارت بڑھے گی امریکہ اور بھارت کو اتنی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالہ دور میں ریلوے، پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت تمام ادارے تباہ ہوئے، بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔ اب عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتراض ہے کہ انہوں نے ہمارا انتخابی نشان تبدیل کردیا پہلے بند کتاب کا نشان تھا اب کتاب کو کھول دیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں ہونے والے واقعات پر ہم نے ہزارہ کمیونٹی سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ اصل محرکات کو سامنے لایا جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں