فیصل آباد میں ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز مکمل

جمعہ 8 مارچ 2013 13:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8مارچ 2013ء) عالمی ٹیبل ٹینس ایونٹس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز مکمل ہوگئے ، ملک بھر سے صوبوں اورمحکموں کے کھلاڑی شریک ہوئے۔ فیصل آباد میں پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے تحت سہ روزہ ٹرائلزکا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب، سندھ خیبر پختون خوا، حبیب بینک، وپڈا اورریلویز کے چوسٹھ مرد اور چوسٹھ خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی ٹی ایف کے نائب صدرسلیم احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ان کہ اوپن ٹرائلزکے بعد کوالیفائنگ راونڈ میں بارہ بارہ کا ڈراز بناکرمقابلے کرائے گئے۔ ٹیم کا حتمی اعلان فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین کی منظوری سے کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کو مئی کے پہلے ہفتے میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں کامن ویلتھ چیمپیئن شپ، مئی کے دوسرے ہفتے میں پیرس میں ورلڈ چیمپیئن شپ اور جون میں کوریا میں ایشیئن چیمپیئن شپ میں شرکت کرنی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں