ہائیکورٹ بنچ کاقیام ، فیصل آباد میں 27، سرگودھا میں 18 روز سے وکلا کی ہڑتال

جمعہ 8 مارچ 2013 14:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2013ء) ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلیے فیصل آباد میں 27 روز جبکہ سرگودھا میں 18 روز سے وکلا کی ہڑتال جاری ہے۔ سرگودھا میں انجمن تاجران اور ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی آج ہڑتال پر ہیں۔سرگودھا کی وکلا برادری نے ہائی کورٹ بنچ قائم کرنے کے مطالبے پر 18 روز سے عدالتوں اور سرکاری محکموں کی تالا بندی کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

وکلا کی اپیل پر آج انجمن تاجران اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کی بھی ہڑتال ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہونے سے اسکولوں اور دفاتر میں حاضری کم ہے۔خواتین وکلا نے ڈسٹرکٹ بار سے کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔فیصل آباد میں بھی ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لیے ڈسٹرکٹ بار کی اپیل پر عدالتوں کے بائیکاٹ کو آج 27واں روز ہے۔ وکلا نے ضلع کونسل کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دے رکھا ہے۔اس صورتحال میں ضلع بھر میں سائلین کو مشکلات درپیش ہیں۔وکلا کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ بنچ کے قیام تک ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں