آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی، زرداری حکومت کی ناقص حکمت عملی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے داخلی‘ خارجی اور معاشی محاذوں پر ناکامی کا سامنا ہے، رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد افضل خاں کا تقریب سے خطاب

بدھ 13 مارچ 2013 17:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13مارچ 2013ء) رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد افضل خاں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی، میاں محمد نواز شریف ملک کے وزیر اعظم بنیں گے، زرداری حکومت کی ناقص حکمت عملی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے داخلی‘ خارجی اور معاشی محاذوں پر ناکامی کا سامنا ہے۔وہ بدھ کو یونین کونسل 208 میں نومنتخب عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور مختلف حیلوں‘ بہانوں سے میاں نواز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن باشعور عوام اب ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی 66کی صدر و امیدوارپی پی 65 ملک محمد بوٹا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی خیرخواہ ہے اور میاں محمد نواز شریف ہی وہ مخلص اور درددل رکھنے والے انسان نے جو ملک کو درپیش سنگین بحرانوں سے نکال کر پھر سے ملک کو ایشیاء کا ٹائیگر بنا سکتے ہیں۔

ملک محمد بوٹا نے کہا اگر قائدین نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے ٹکٹ دیا تو میں ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور پاکستان کی خوشحالی اور سربلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) ملک بھر کی طرح فیصل آباد سے بھی کلین سویپ کرے گی اورمیاں محمد نواز شریف ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

تقریب میں پی پی 68 کے جنرل سیکرٹری زاہد حسین گجر‘ سابق ناظم شکیل احمد اعوان‘ سابق نائب ناظم غلام بھیک اعوان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ آخر میں یونین کونسل 208 کے نومنتخب صدر حافظ فاروق اعوان‘ جنرل سیکرٹری افتخار اعوان‘ سرپرست ناصر علی اعوان‘ سینئر نائب صدر رحم علی تارڑ‘ نائب صدر محمداعظم جٹ‘ نائب صدر پی پی 66 بلال جٹ‘ خزانچی ملک افضل اور دیگر عہدیدران نے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قائدین نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم ان پر پورا اتریں گے اور میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب کروانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں