پنجاب میں 104 ذہین طالبات میں سولر انرجی پینل کی تقسیم اہم کارنامہ ہے ، علاقائی تعمیر و ترقی اور فلاح وبہبود کے منفرد ایجنڈے کی تکمیل ہی ہماری سیاسی کامیابیوں کی بنیاد ہے ، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد عاصم نذیر کاتقریب سے خطاب

اتوار 17 مارچ 2013 19:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17مارچ۔ 2013ء) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد عاصم نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ خواتین کو جدید سائنسی علوم سے آراستہ کرنے کی جامع پالیسیوں کو جاری رکھ کر علم دوست ہونے کا ثبوت دیا جس کی کڑی 104 ذہین طالبات میں سولر انرجی پینل کی تقسیم اہم کارنامہ ہے۔وہ اتوارکو یہاں کھرڑیانوالہ گرلز ڈگری کالج میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سولر انرجی پینل کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جانے والی قوموں سے ترقی کی منزل دور ہو جاتی ہے بالخصوص فروغ تعلیم سے خواتین معاشرے میں فعال کردار ادا کرکے آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرینگی انہوں نے کہا کہ علاقائی تعمیر و ترقی اور فلاح وبہبود کے منفرد ایجنڈے کی تکمیل ہی ہمارے سیاسی کامیابیوں کی بنیاد ہے کھڑیانوالہ شہر کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یہاں دو ڈگری کالجز کے قیام کے ساتھ ساتھ فیڈمک انڈسٹری کا قیام ریسکیو 1122 ‘یونیورسٹی آف انجینئرنگ سوئی گیس جیسے میگا پراجیکٹ کی فراہمی مختصر عرصہ میں سنہری حروف میں لکھی جائیگی انہوں نے کالج پرنسپل کو طالبات کو پک اینڈ ڑاپ کی سہولت کی مد میں ایک کروڑ روپے کی نئی سی این جی بس کی چابی دی کالج پرنسپل مسز رخسانہ مہندی نے چوہدری محمد عاصم نذیر کی سیاسی سماجی خدمات کے علاوہ کالج کیلئے تعلیمی سہولیات کی فراہمی نہایت دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد عاصم نذیر نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں کالج کی ضروریات اور طالبات کو ضروری سہولیات کی فراہمی کا مشن جاری رکھوں گا تقریب کے آخر میں وائس پرنسپل فریحہ انور ‘فوکل پرسن سمیعہ ‘ہیڈ کلرک اللہ دتہ نے پروگرام کے انتظامات منظم طریقے سے کئے جسے عاصم نذیر نے بے حد سراہا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں