فیصل آباد،باراتیوں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک،دو افراد زخمی ، فائرنگ کے بعد دولہا، والد اور بار اتیوں سمیت فرار،دلہن کی رخصتی نہ ہوسکی

پیر 18 مارچ 2013 13:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18مارچ 2013ء ) فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں باراتیوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے، دولہا، والد اور باراتیوں سمیت فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواحی گاوں 355گ ب میں محمد علی نامی شخص کی بیٹی کی شادی ہور ہی تھی۔ اس موقع پر بعض باراتیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر نوجوان عمران ہلاک جبکہ دوافراد محمد بوٹا اور مرتضی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد دولہا، اسکا والد اور باراتی فرار ہو گئے جس کے باعث دلہن کی رخصتی بھی نہ ہوسکی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں