فیصل آباد،وکلا کاانتخابات میں کاغذات نامزدگی کا مرحلہ روکنے کیلئے ڈنڈا بردار فورس بنانے کا اعلان

اتوار 24 مارچ 2013 18:03

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ ۔ 2013ء) فیصل آباد،5 2مسلم اور 2 مسیحی جوڑوں کی اجتماعی شادیاں، ہر جوڑے کو 50ہزار روپے کا جہیز دیا گیافیصل آباد میں انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ روکنے کے لیے وکلا نے ڈنڈا بردار فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جو ریٹرننگ آفیسر،الیکشن عملے اور امیدواروں کو عدالتوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے وکلا نے ہائی کورٹ کے بنچ کے قیام کے لیے تحریک کو نیا رخ دے دیا ہے۔وکلا نے کہا ہے کہ جڑانوالہ،تاندلیانوالہ،سمندری اور فیصل آباد میں عدالتوں کے باہر ڈنڈا بردار فورس تعینات کی جائے گی تا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل روکا جا سکے۔وکلا کی جانب سے ڈنڈا بردار فورس کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے بھی بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔عدالتوں کے اندر اور باہر بھاری نفری تعینات ہے جس کی نگرانی سول جج اور ایس ایس پی آپریشن کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں