ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ضروری ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایٹمی دھماکے کرکے دشمن کے دانت ہمیشہ کے کھٹے کر دیئے،ٓائندہ انتخاب میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ہی ملک کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے گی

مسلم لیگی رہنما و ممبر بیت المال کمیٹی ضلع فیصل آباد عبدالحمید بھولا کا بیان

اتوار 24 مارچ 2013 18:09

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ ۔ 2013ء) مسلم لیگی رہنما و ممبر بیت المال کمیٹی ضلع فیصل آباد عبدالحمید بھولانے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ضروری ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایٹمی دھماکے کرکے دشمن کے دانت ہمیشہ کے کھٹے کر دیئے، امید ہے کہ ٓائندہ انتخاب میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ہی ملک کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے گی،میاں نوازشریف پاکستان کی خوشحا لی کا جذبہ رکھتے ہیں۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ غریب اور مستحق لوگوں کی مالی معاونت کو شعار بنایا ہے۔ لیپ ٹاپ اور سولر انرجی سسٹم بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں حکمرانوں نے عوام کو مایوسیوں اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا جس کی وجہ سے پاکستان ملکی و علاقائی مسائل خطرناک حد تک بڑھتے ہی گئے ہیں۔

(جاری ہے)

معاشی انقلاب کے بغیر ملک کی بقاء ممکن نہیں، عام آدمی فاقہ کشی کا شکار ہو گیا جبکہ کاروبار زندگی تباہ و برباد ہو گئی۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ملکی ترقی کا پہیہ جام کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت عرصہ پانچ سالوں تک ملک میں دہشت گردی‘ ٹارگٹ کلنگ کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ مہنگائی اور بے روز گاری کا آسیب بڑھتا ہی گیا جس کی وجہ سے لوگ خود کشیوں اور فاقوں پر مجبور ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور مسائل سے نجات کا پروانہ ہے، آئندہ الیکشن کے موقع پر 18 کروڑ عوام کرپٹ اور مفاد پرست امیدواروں کو مسترد کر دیں گے نواز شریف نے ملک سے غربت،جہالت،توانائی کے بحران اور دہشت گردی سے خاتمے کے لئے عملی پروگرام دے دیا، نواز شریف کی حکومت عام آدمی کی انصاف تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔ آنے والا دور صرف مسلم لیگ کا ہے‘ پنجاب کی طرح پورے میں پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔ آخر میں انہوں نے غریب اور مستحق لوگوں میں بیت المال کی طرف سے پانچ‘ پانچ ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں