فیصل آباد،وکلاء کا ہائیکورٹ بینچ کے حصول کیلئے سیشن کورٹ کا گھیرائو

منگل 26 مارچ 2013 16:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2013ء) فیصل آباد کے وکلا نے آج دوسرے روز بھی ہائیکورٹ بینچ کے حصول کے لئے سیشن کورٹ کا گھیراو کیا اور شدید نعرہ بازی کی۔ وکلا نے ضلع کونسل چوک سے سیشن کورٹ تک ریلی نکالی اور سیشن کورٹ کا گھیراو کیا۔

(جاری ہے)

احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری سیشن کورٹ کے اندر اور باہر تعینات کی گئی تھی اور کسی بھی وکیل کو احاطہ کچہری میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس نے خار دار تاریں لگا کر تمام راستے بند کر دئیے۔وکلا کا کہنا تھا کہ وہ ہائی کورٹ بینچ کے حصول کے لئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے، دوسری جانب کاغذات نامزدگی کے اجرا کا سلسلہ بددستور جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں