ہائی کورٹ بینچ بناوٴکی تحریک سیاسی نہیں،وکلاء کو ذہنی طورپر تھکا دینے کی ہر کوشش رائیگاں جائے گی، دوسرے اضلاع میں ہائیکورٹ بینچ قائم کرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،وکلاء ، سول سوسائٹی تحریک کے مقاصد کو سر د خانے میں ڈالنے نہیں دیں گے ، کنونیئر وکلاء کمیٹی فیصل آباد ہائیکورٹ بینچ بناوٴ میاں محمد طیب ایڈووکیٹ کا بیان

جمعہ 29 مارچ 2013 15:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29مارچ 2013ء) کنونیئر وکلاء کمیٹی فیصل آباد ہائیکورٹ بینچ بناوٴ میاں محمد طیب ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ہائی کورٹ بینچ بناوٴکی تحریک سیاسی نہیں بلکہ عوامی مفاد میں ہے ،وکلاء کو ذہنی طورپر تھکا دینے کی ہر کوشش رائیگاں جائے گی، ہم دوسرے اضلاع میں ہائیکورٹ بینچ قائم کرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،وکلاء ، سول سوسائٹی تحریک کے مقاصد کو سر د خانے میں ڈالنے نہیں دیں گے ،جوں جوں اس معاملے میں تاخیر ہوتی جارہی ہے عوام میں احساس محروی اور لوگوں کے سامنے ہمارا ویزن اور اس میں رکاوٹ بننے والوں کا ویزن سامنے آرہاہے ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بینچ بناوٴ کے حوالے سے جو تاریخ ساز جدوجہد ہو رہی ہے اسے ہر روز ایک نیا عزم اورحوصلہ مل رہاہے ۔

(جاری ہے)

ناممکنات کا تصوروکلاء کے ذہن میں نہیں ہے ۔وکلاء عظیم قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں ۔ یہ ایک عوامی اورانسانیت کامسئلہ ہے جو جلد سے جلد حل کا متقاضی ہے وکلاء نے آئین وقانون اورعدلیہ کی توقیر کے حوالے سے جو قربانیاں دی ہیں اس کی مثال کوئی دوسرا نہیں پیش کرسکتا ۔

وکلاء کسی بھی شہر کے حامل ہیں ۔ وکلاء کو تقسیم پوائنٹ پر کوئی نہیں لے جاسکتا ۔ وکلاء کسی بھی شہر کے ہوں باراوربینچ میں بہترین تعلقات اورعوامی مفادات کے حوالے سے مثبت سوچ کے حامل ہیں ۔ وکلاء کو تقسیم پوائنٹ پر کوئی نہیں لے جاسکتا بات عوامی حق کی ہے ۔ اس حق کو سلب کرنے کی ہر کوشش خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی ۔ وکلاء نے اپنی جدوجہد خون سے جس شجر کی آبیاری کی ہے اس پر امید کا شگوفہ پھوٹا تو ہے مطلع زیادہ دیر تک ابر آلود نہیں رہے گا۔ انصاف کی سپیدہ سحر جلد نظر آئے گی ۔ہم رکیں گے نہیں ، جھکیں گے نہیں عوامی مفاد کا قافلہ اسی طرح رواداں رہے گامقاصد کے حصول تک ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں