نوازشریف اپنے قریبی ساتھی چوہدری شریف کی حادثہ میں ہلاکت پر اظہار تعزیت کیلئے (کل )سمندری کا دوہ کریں گے ،چوہدری شریف کے بیٹے چوہدری شہبازکے این اے 79سے (ن) لیگ کا امیدوار ہونے کا اعلان کیا جائے گا

اتوار 7 اپریل 2013 20:26

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7اپریل۔2013ء) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے قریبی ساتھی اور سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری شریف کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے کل پیر کو سمندری کا دورہ کریں گے ، سمندری کے دوران حلقہ این اے 79 کے امیدوار الحاج چوہدری محمد شریف گجر مرحوم کی رہائش گاہ کرمانوالی حویلی آئیں گے جہاں پر وہ ان کے اہل خانہ سے ان کے ناگہانی حادثہ میں وفات پر اظہار افسوس کرنے کے علاوہ فاتحہ خوانی کر یں گے۔

(جاری ہے)

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اس موقع پر الحاج محمد شریف مرحوم کے صاحبزادے چوہدری شہباز کو این اے 79 کا ٹکٹ دینے کا اعلان کریں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں