احتساب کے بغیر ملک سے سیاسی گند صاف نہیں ہو سکتا،اقتدار میں آکر ”احتساب کی چھلنی “ضرور لگائیں گے ، اس چھلنی سے ہر کسی کو گزرنے گا ، عوام کی دہلیز پر خوشحالی اور ترقی کی نوید دستک دے رہی ہے،اس ضمن میں آئندہ الیکشن کے موقع پرکرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی، قائد جمعیت مشائخ پاکستان و امیدوار این اے 82 پیر فضل حق کا بیان

منگل 9 اپریل 2013 17:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9اپریل 2013ء ) قائد جمعیت مشائخ پاکستان و امیدوار این اے 82 پیر فضل حق نے کہا کہ احتساب کے بغیر ملک سے سیاسی گند صاف نہیں ہو سکتا،اقتدار میں آکر ”احتساب کی چھلنی “ضرور لگائیں گے ، اس چھلنی سے ہر کسی کو گزرنے گا ، عوام کی دہلیز پر خوشحالی اور ترقی کی نوید دستک دے رہی ہے،اس ضمن میں آئندہ الیکشن کے موقع پرکرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک عوام کا خون چوسنے اور نام نہاد جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے حکمرانوں نے اداروں کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے عوام ان کے چہروں کو نہ دیکھیں اور نہ ہی ان کے وعدوں پر اعتبار کریں ۔کارکردگی کی بنا پر ووٹ کی پرچی سے انہیں شکست دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعیت مشائخ پاکستان برسراقتدار آکر مزدوروں اور درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ایک تولہ سونے کے برابر کرے گی جبکہ صنعتکاروں ‘ تاجروں کو سستی بجلی ‘ گیس اور آئل فراہم کرنے کے علاوہ ٹیکسوں میں خاطر خواہ کمی واقع کرے گی اور عوامی ریلیف کے اشیاء خورد و نوش پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

معیشت کی بحالی کے لئے بلاخوف خطر کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیمز ہر حال میں تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدا ن اور حکمران ملک کے لئے کلنک کا ٹیکہ ہے جو تیزی سے ملکی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں