انتخابات کی رسم کے بعد پارلیمنٹ دوبارہ چند خاندانوں کے ہاتھوں یر غمال بنے گی،معلق پارلیمان میں عوام کے حقوق معلق ہی رہیں گے اور لٹیروں کا کاروبار خوب چمکے گا،عوام موجودہ نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شرکت کریں ، شیخ الاسلام طاہر القادری کاپاکستان عوامی تحریک فیصل آبادکی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے ٹیلیفونک گفتگو
بدھ 10 اپریل 2013 19:35
(جاری ہے)
طاہرالقادری نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ہی ملکوں کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے جاتا ہے ، انتخابات ہی اقتدار کی منتقلی کا بہترین ذریعہ ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں نظام انتخاب کی شفافیت کی بجائے صرف انتخابات کی رسم پر اصرار کیا جاتا ہے جس کے باعث ہم جمہوریت کے ثمرات سے محروم چلے آ رہے ہیں،موجودہ انتخابی نظام اور سٹیٹس کو ایک دوسرے کے محافظ ہیں،یہ عفریت ہے جو گذشتہ کئی دھائیوں سے عوام کے حقوق کو نگل رہا ہے، فوجی آمروں کے شب خون مارنے کا سب سے بڑا ذمہ دار بھی موجودہ نظام انتخاب ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مقتدر طبقہ نے آئین کی روح کے تحت چلنا سیکھا ہی نہیں اس لئے انہیں غیر آئینی الیکشن کمیشن سمیت ہر وہ چیز قبول ہے جو پاکستان میں ان کے مفادات کو تحفظ دیتی رہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218اور 62,63 کے عملی نفاذ، 30دن کی سکروٹنی اور عدالت عظمی کی 8جون 2012 کے فیصلے کے مطابق الیکشن کرانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن ڈرامہ جمہوریت کے ماتھے کا داغ ٹھہرے گا۔پاکستان کی معاشی بہتری اور خطے میں اسکے مفادات کی جنگ لڑنے کیلئے ضروری تھا کہ جاندار اور اہل پارلیمنٹ وجود میں آتی مگر مستقبل کی پارلیمنٹ مایوسی کے سوا کچھ نہ دے سکے گی۔موجودہ نظام کے تحت الیکشن پاکستان کے وجود کو خطرات لاحق کر دیں گے اس لئے عوام موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن کو ذمہ داری کے ساتھ مسترد کر یں اور موجودہ نظام کے خلاف اپنا جمہوری فرض ادا کرنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شرکت کریں۔پولنگ ڈے دھرنے ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہیں اسلئے خاموشی سے گھر بیٹھنے کی بجائے عوام دھرنوں میں شرکت کر کے سیاسی بیداری کا ثبوت دیں ۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیصل آباد، با اثرقبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر قبضہ کے لئے قبروں کو مسمارکردیا
کاشتکارکی محنت اور بہترموسمی صورتحال سے پیداواری اہداف کا حصول ممکن ہو سکتا ہے، ڈاکٹرساجد الرحمن
پنجاب کے رجسٹرڈ12 ایکڑ سے کم رقبہ کے مالک کاشتکار25 اپریل سے بینک آف پنجاب سے پنجاب کسان کارڈکے لئے اپلائی ..
فیصل آباد،ثقافتی ورثے کے عالمی دن کے موقع پر جی ٹی ٹی آئی میں تقریب کا انعقاد، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا ..
شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ میں جھلسنے والے ماں بیٹا جان بحق
پنجاب حکومت کا 21 اضلاع میں 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر،پاک سیڈراور رائس سٹرا شریڈ کی فراہمی کا اعلان
کاشتکاروں کواگلے سال کیلئے گندم کے بیج کی تیاری سے قبل فصل کو جڑی بوٹیوں، کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں ..
آرٹس کونسل کا فیصل آباد ڈویژن کے موسیقی مقابلہ جات کی رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان
سستی روٹی سستے نان کی فراہمی کی بدولت غریب کی زندگی آسان ہوگئی ہے،فقیرحسین ڈوگر
کاشتکار کھیتوں میں بارشوں کا پانی کھڑا نہ رہنے دیں،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت
مویشی پال حضرات گائے بھینسوں کو جنسی بیماریوں سے بچانے کیلئے تشخیصی معائنہ کرواتے رہیں،ڈاکٹر قیصر خلیق
ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا،اویس لغاری