صدر زرداری سمیت اہم قومی اور دینی راہنماوٴں کاصاحبزادہ فضل کریم کے بیٹے سے ٹیلیفون پر تعزیت کا اظہار

بدھ 17 اپریل 2013 23:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17اپریل۔ 2013ء)صد ر آصف علی زرداری سمیت اہم قومی اور دینی رہنماوٴں نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کے بیٹے صاحبزادہ حامد رضا اور صاحبزادہ حسین رضا کو ٹیلیفون کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون کرنے والوں میں سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی، میاں شہباز شریف ، چوہدری مونس الٰہی ، تحریک منہاج القرآن کے بانی و سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری ، دعوت اسلامی کے امیر مولانا محمد الیاس قادری ، ایم کیوایم کے راہنما وسیم آفتاب ، واسع جلیل ، علامہ کوکب نورانی ، صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی اور دیگر شامل ہیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں