فیصل آباد‘آل پاکستان مقصود الزمان اینڈ شہدا کشمیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ ‘المجاہد سپورٹس اور فاروق کلب کی جیت

بدھ 24 اپریل 2013 21:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) آل پاکستان مقصود الزمان اینڈ شہدا کشمیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روزالمجاہد سپورٹس اور فاروق کلب کی جیت۔ الفتح فٹ بال کلب کے سبز روز فٹ بال گراوٴنڈ میں جاری آل پاکستان مقصود الزمان اینڈ شہدا کشمیر فلڈ لائٹ کے دوسرے روز پہلے میچ میں المجاہد سپورٹس کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے مد مقابل المدینہ کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

میچ کا واحدگول احمد شہزاد نے کھیل کے 87ویں منٹ میں کیا دوسرے میچ طارق کلب اور اتفاق کلب کے مابین کھیلا گیا طارق کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی فاتح ٹیم کی جانب سے شرٹ نمبر9میں ملبوس تحسین نے آخری لمحات میں بال کو جال کی راہ یکھاکر اپنی ٹیم کی فاتح میں اہم کردار ادا کیا ان میچوں کے مہمانان خصوصی الفتح فٹ بال کلب کے سینئر نائب صدر اعجاز احمد ڈوگر اورسٹی فٹ بال کلب کے صدر لیاقت رحیم کا وقفہ کے دوران کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری محمد اسلم بٹ ، فضل امیر ، عبدالحمید ، ثاقب فاروق بٹ ، محمد انور خان، محمد اجمل ، امتیاز بیگ اورمیڈیا کوارڈنیٹر عامر بھٹی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں