سابق وفاقی و صوبائی حکمرانوں نے پانچ سالوں تک عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا گیا،کرپشن ‘ رشوت کو کمیشن کا نام دے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ،پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین امجد علی وڑائچ کا بیان

بدھ 24 اپریل 2013 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی و صوبائی حکمرانوں نے پانچ سالوں تک عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے غریب غربت تر اور امیر امیر تر ہوتا گیاکرپشن ‘ رشوت کو کمیشن کا نام دے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا،دونوں پارٹی اب نئے نعروں اور دعوؤں لے کر عوام کو شکار کرنے میں مصروف ہیں ،عوام اب ان کے جال میں نہیں پھنسیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتیں ملک امن و امان ‘ مہنگائی اور غربت کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہیں اب وہ کس منہ سے مہنگائی ‘ بے روز گاری ‘ لاقانونیت ‘ دہشت گردی ‘ انرجی بحرانوں کے خاتمے کے دعوے کر رہی ہیں ،انہیں دعوے کہنے سے اپنے گربیانوں میں جھانک کر دیکھ لینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر ٹیکس کے نظام کو بہتر بنا کر ملک و معاشی بحران سے چھٹکارا دلائیں گے انہوں نے گوجرہ میں تحصیل ایڈمنسٹریشن میں انقلابی اقدامات اٹھا کر عوام کو ان کی دہلیز پر مسائل حل کرنے کے کامیاب تجربے کو ملکی سطح پر لاگو کرنے کا پروگرام واضح کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی دہلیز پر مسائل حل کرنا ہی حقیقی جمہوریت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام ملک کی دو بڑی جماعتوں سے تنگ آچکی ہے اور تبدیلی کی خواہاں ہے یہی وجہ سے پاکستان نیشنل مسلم لیگ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لوگ دھڑا دھڑ ہماری جماعت میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت اقتدار میں آکر ایک سال میں ہی ملک کو قرضوں سے نجات دلادے گی اورملک کو امن کا گہوار بنا کر ہر شہری کو آزادانہ طورپر زندگی گزارنے کا پورا حق فراہم کرے گی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں