فیصل آباد ،غلام محمد آباد کالونی کی معروف سیاسی شخصیات کاساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ ،ذرائع

جمعہ 26 اپریل 2013 17:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26اپریل 2013ء) غلام محمد آباد کالونی کی معروف کاروباری‘ سیاسی‘ سماجی شخصیات حاجی محمد اصغر گجر اور غلام حسین گجر نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، جس کا باضابطہ اعلان وہ مورخہ 27 اپریل مورخہ 8 بجے اپنی رہائشگاہ واقع سول کوارٹر غلام محمد آباد میں منعقدہ پروقار تقریب میں کریں گے۔

(جاری ہے)

جس میں سابق چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری، امیدوار این اے 85 حاجی محمد اکرم انصاری مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر شیخ محمد ندیم‘ شیخ ذیشان‘ مرزا عدنان احمد‘ مرزا عرفان احمد سمیت دیگر شخصیات قائدین مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف‘ میاں محمد شہباز شریف‘ حاجی محمد اکرم انصاری پر مکمل طور پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں