فیصل آباد، آل پاکستان مقصود الزمان بٹ اینڈ شہدا کشمیر فلڈ لائٹ فٹ بال نورنامنٹ،ینگ بلڈ کلب کی کامیابی

ہفتہ 27 اپریل 2013 20:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27اپریل۔ 2013ء) آل پاکستان مقصود الزمان بٹ اینڈ شہدا کشمیر فلڈ لائٹ فٹ بال نورنامنٹ کے پانچویں روز دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ میزبان ٹیم الفتح فٹ بال کلب اور ینگ بلڈ کلب گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے مابین کھیلا گیا ۔ الفتح فٹ بال کلب کی طرف سے سرفراز نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی ۔

(جاری ہے)

ینگ بلڈ کلب کی طرف سے کھیل کے آخری منٹ میں کلیم نے گول سکور کرکے میچ برابر کردیا میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس کے ذریعہ کیا گیا ۔ ینگ بلڈ کلب نے 4کے مقابلے میں 5گول سے کامیابی حاصل کی ۔ دوسرا میچ گولڈ کلب اورعبداللہ پور کلب کے مابین کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر کیاگیا ۔ گولڈ کلب نے 10کے مقابلے میں 11گول سے کامیابی حاصل کی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے داد حاصل کی اس میچ کو عامر بھٹی ، محمد انور، شہباز احمد ، عاشق حسین نے سپروائز کیا ۔ میچ کمشنر کے فرائض سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر عبدالمجید نے سرانجام دئیے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں