شعبدہ بازوں اور ڈرامے بازوں لاہور شہزادوں کا دور گزر چکا ہے،باولے اور بوڑھے شیر کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے ،گیارہ مئی کو عوام تیر سے باولے شیر کو مار گرائیں گے ،پنجاب کے منافق اور شعبدہ باز سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے پٹاری میں بند کر دیا جائے گا،پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے 83 چوہدری ممتاز علی چیمہ کا کارنر میٹینگ سے خطاب

اتوار 5 مئی 2013 16:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے 83 چوہدری ممتاز علی چیمہ نے کہا کہ شعبدہ بازوں اور ڈرامے بازوں لاہور شہزادوں کا دور گزر چکا ہے،باولے اور بوڑھے شیر کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے ،گیارہ مئی کو عوام تیر سے باولے شیر کو مار گرائیں گے ،پنجاب کے منافق اور شعبدہ باز سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے پٹاری میں بند کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 83 کی مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 36 سالوں میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مخالف قوتوں کی حکمرانی رہی مذہب کے نام پر ووٹ بینک قائم کرنے کے لئے مذہبی جنونیت کا فروغ دیا گیا ۔جو شخص ملک کے اندر دہشت گردی کی مذمت تک نہیں کر سکتا وہ خاک پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے انتخابات میں پاکستانی قوم ضیاء سوچ کو ہمیشہ کے دفن کر دیں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدرمملکت آصف زرداری نے انتخابات گیارہ مئی کو کرانے کا اعلان کرکے پاکستان میں مستحکم جمہوریت کی بنیاد رکھ دی ہے جسے اب کوئی طالع آزما جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کی جرات نہیں کرسکتے، پی پی پی کی قیادت نے امریکی دباؤ یکسر مسترد کرتے ہوئے چین سے گوادر بندرگاہ اور ایران سے گیس پائپ لائن کے معاہدے کرکے ملک وقوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا اور توانائی کے خاتمہ کے لئے ڈیموں کی تعمیر اور تھرکول منصوبے پر کام شروع ہے، انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی لوٹ مار کرنے والوں کو الیکشن میں اپنی مقبولیت کا احساس ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں