مر جاؤں گا کسی ملک سے بھیک نہیں مانگوں گا: عمران خان
اتوار 5 مئی 2013 19:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ٹیکس کم کریں گے لیکن لیں گے سب سے کسی کو ٹیکس کی چھوٹ نہیں دیں گے۔
لاہور میں \'\'عزم نیا پاکستان کنونشن\'\' سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ہم بربادی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ میں جب پیدا تو پاکستان کی عمر 5 سال تھی۔ میں پاکستان کے ساتھ بڑا ہوا۔ آج ملک میں بجلی اور پانی نہیں ہے، لوگ بھوک مر رہے ہیں۔ ملک علیحدگی کی طرف جا رہا ہے۔ آج ہمارے ملک میں ظلم اور ناانصافی کا نظام رائج ہے۔ پاکستان میں طاقتور کے لئے الگ اور غریب کے لئے الگ قانون ہے حالانکہ پاکستان میں غریب اور امیر کے لئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔ اب ہمارے ملک میں ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ عدل و انصاف کی وجہ سے لوگوں کو تحفظ ملتا ہے۔ ملک میں عدل و انصاف کی وجہ سے قوم اکھٹی ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو قوم اپنی حالت نہیں بدلتی اللہ پاک بھی اس کی حالت نہیں بدلتا۔ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا۔ چوروں کا احتساب کر لیا تو ہم ایک ناقابل تسخیر قوت بن جائیں گے۔ کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آبائو اجداد کو اپنے ملک پر فخر تھا۔ دنیا پاکستان کی ڈگری کو مانتی تھی۔ ہم اقتدار میں آکر پاکستانیوں کو ایک قوم بنائیں گے۔ پاکستان میں جاری توانائی بحران بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری انڈسٹری بند ہے۔ آج لوگ کاروبار بند ہونے کے باعث بھوک سے مر رہے ہیں۔ پاکستان 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے مگر گزشتہ ادوار میں اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کبھی سڑکیں بنا کر اور بھکاری بنا کر قوم کا بھلا نہیں ہوا۔ عمران خان نے چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ نیتوں کا راز اللہ پاک کی ذات جانتی ہے۔ دین میں کوئی زبردستی نہیں۔ میرے خلاف پہلے یہودیوں اور قادیانیوں کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔ کہ آج سوشل میڈیا کو دور ہے لوگوں کو کوئی پاگل نہیں بنا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے لئے دین کا استعمال کرنے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں اسلام کے نام کا غلط استعمال کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں رہے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ن اور جنون کا مقابلہ ہونے والا ہے۔ کبھی کوئی طاقت جنون کو نہیں ہرا سکتی۔ اقتدار میں آکر سب سے پہلے ملک میں تعلیم کا نظام بدلیں گے۔ سکولوں میں اقبالیات پڑھائیں گے۔ نئے پاکستان میں استاد اور جج کی سب سے زیادہ عزت ہو گی۔ سرکاری سکولوں میں پانچ گنا زیادہ فنڈ استعمال کرینگے۔ جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیں غلام بنائے بیٹھے ہیں۔ کسی نے آج تک غلاموں کا نظام بدلنے کی کوشش نہیں کی۔ ہم قوم کو غلامی سے نجات دلائیں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن گھر گھر جا کر میرا پیغام پہنچائیں۔ اقتدار میں آکر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔متعلقہ عنوان :
فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جڑانوالہ، سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا 6 سالہ بچے پر تشدد
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا دورہ فیصل آباد ، اچانک مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا
ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری
فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید32 بجلی چور پکڑ لئے،18 لاکھ 28ہزار روپے سے ..
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کااجلاس ، انتظامات کا جائزہ لیا گیا
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چینی زبان کا علمی دن منایا گیا
دبئی میں 21 ویں ایشین انڈر 20 اتھلیٹیکس چیمپیئن شپ24 اپریل سے منعقد ہوگی
زرعی ماہرین کی کاشتکاروں کو لہسن کی فصل برداشت شروع کرنے کی ہدایت
دبئی میں 21 ویں ایشین انڈر 20 اتھلیٹیکس چیمپیئن شپ24 اپریل سے منعقد ہوگی، فیصل آباد کے کوچ مجاہد شاہ قومی ..
تشدد کے واقعات پر سی پی او فیصل آباد کا نوٹس، بچے پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار ، تشدد کا نشانہ بننے والی ..
کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو کے اقدامات کا جائزہ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
جائیکا ہیڈکوارٹرمشن واٹر سیکٹر کے تین رکنی وفد کا واسا فیصل آباد کا دورہ
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ