پاکستان میں ہونیوالے عام انتخابات میں8 کروڑ61 لاکھ 99 ہزار802 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے

اتوار 5 مئی 2013 23:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات2013 میں8 کروڑ61 لاکھ 99 ہزار8سو 2 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ سب سے زیادہ وو ٹرز کی تعداد پنجاب میں ہے جبکہ سب سے کم ووٹرز کی تعداد بلوچستان میں ہے ۔ بلوچستان سے 33 لاکھ 36 ہزار6 سو59 ووٹرز جن میں مرد وووٹرزکی تعدادا19 لاکھ 15 ہزار3 سو38 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد14 لاکھ21 ہزار2 سو71 ہے ۔

فاٹا سے17 لاکھ 38 ہزار3 سو13ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد11 لاکھ42 ہزار2 سو 34 ہے جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد محض 5 لاکھ 96 ہزار79 ہیں۔ وفاقی علاقہ سے 6 لاکھ25 ہزار9 سو64ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ان میں سے مرد ووٹرز کی تعداد3 لاکھ37 ہزار9 سو جب کہ2لاکھ88 ہزار64 خواتین ووٹرز ہیں ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ سے کل ووٹرز کی تعداد1 کروڑ22 لاکھ 66 ہزار1 سو57 ہے جن میں سے مردوزن کا تناسب کچھ یوں ہے کہ70 لاکھ8 ہزار5 سو 33مرد جبکہ خواتین 52 لاکھ57 ہزار6 سو24 ہیں ۔

سندھ سے کل ووٹرز کی تعداد1 کروڑ89لاکھ63 ہزار3 سو75ووٹرز ہیں جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد1کروڑ49لاکھ 6 سو 31 جبکہ خواتین 84 لاکھ 72 ہزار7 سو 44 ہیں اور پنجاب میں ووٹرز کی تعداد4 کروڑ92لاکھ59 ہزار3 سو 34 ہے ان میں سے مرد ووٹر زکی تعداد2کروڑ76لاکھ97 ہزار7 سو1 ہے جن میں سے خواتین ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ15لاکھ61 ہزار6 سو 33ہے۔ضلع فیصل آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد36 لاکھ 22 ہزار7 سو48ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد20 لاکھ 45 ہزار5سو46 ہے اور عورتوں کی تعداد15لاکھ77 ہزار2 سو2ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں